دنیاشوبز
Trending

200 کلو وزن کم کرنے والا برازیلین ٹی وی اسٹار چل بسا

موٹاپے سے نجات کیلئے 200 کلو وزن کم کرنے والا برازیلین ٹی وی اسٹار 37 برس کی عمر میں زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

ریئلٹی ٹی وی اسٹار گیبریل فریٹاس کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا تاہم ان کے قریبی دوست ریکارڈو گووا کے مطابق گیبریل کی موت نیند میں پُرسکون انداز میں ہوئی،والد اور بھائی کی اچانک موت سے ٹی وی اسٹار صدمے سے دوچار تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گیبریل کا وزن 320 کلو گرام تھا لیکن سخت ڈائٹ اور ورزش سے ڈیڑھ سال میں 200 کلو سے زائد وزن کم کر کے اس نے مداحوں کو حیران کر دیا تھا،مسلسل محنت اور ورزش کے بعد اس کا وزن 114 کلو تک ہو گیا تھا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 70 ہزار فالوورز رکھنے والے گیبریل کا وزن کم کرنے کا متاثرکُن عمل سوشل میڈیا صارفین کو خوب پسند آیا تھا۔

یاد رہے کہ ٹی وی اسٹار کو 2017 میں شہرت ملی تھی،اُس وقت اس کا وزن 320 کلو تھا جس کے بعد گیبریل نے وزن کو چیلنج کے طور پر کم کیا تھا تاہم بھائی اور والد کی موت کے بعد دوبارہ ٹی وی اسٹار کا وزن بڑھ گیا،موت کے وقت اس کا وزن لگ بھگ 400 کلو تک پہنچ گیا تھا۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button