پاکستان

سرکاری اراضی کا تحفظ اولین ترجیح ہے،مریم اورنگزیب

محکمہ جنگلات نے تحصیل خانپور میں کارروائی کرتے ہوئے 90 ایکڑ اراضی واگزار کرا لی۔

وزیر اعلٰی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں،مریم نواز نے کسی بھی دباؤ اور سیاسی اثر کو خاطر میں لائے بغیر سرکاری زمینیں واپسی کرانے کا بھی حکم دے دیا۔

محکمہ جنگلات نے پولیس کے ہمراہ تحصیل خانپور میں آپریشن کرتے ہوئے 90 ایکڑ اراضی واگزار کروا لی،قبضہ مافیا نے محکمہ جنگلات کی ٹیم پر حملہ کر کے نقدی اور موبائل فون چھین لیے جبکہ سرکاری گاڑی جلانے کی بھی کوشش کی،پولیس نے بااثر ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا اور گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

سینٸر صوباٸی وزیر مریم اورنگزیب نے قبضہ مافیا سے سرکاری زمینیں واگزار کرانے پر محکمہ جنگلات اور پولیس کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ سرکاری زمینوں کا تحفظ حکومت کا فرض ہے،محکمہ جنگلات کی تمام زمین واپس لیں گے۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button