دنیا
چھتیس گڑھ:باغیوں اورفورسزمیں جھڑپ۔ایک فوجی اہلکار اورچارباغی ہلاک۔لڑائی میں اب تک دس ہزارافرادہلاک ہوچکے ہیں
بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں سکیورٹی اہلکاروں اور ماؤ باغیوں کے درمیان جھڑپ میں چار باغی اور ایک فوجی اہلکار ہلاک ہو گیا۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب جنگل میں فوجیوں کا باغیوں سے آمنا سامنا ہوا۔ کئی دہائیوں سے نکسل باغیوں کی تحریک اور جھڑپوں کے باعث اب تک 10 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ تاہم ان کا دعویٰ ہے کہ وہ وسائل سے مالا مال وسطی علاقوں میں پسماندہ طبقات کے حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں۔