پاکستان

پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کو بڑی وارننگ دے دی

پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر اپنی اتحادی حکومتی جماعت مسلم لیگ ن سے فیصلوں میں اعتماد میں نہ لینے کا شکوہ کر دیا ہے۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہاہے کہ وفاقی حکومت متواتر ایسے فیصلے کر رہی ہے جن کے حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا جا رہا۔ شازیہ مری نے میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت متواتر ایسے فیصلے کر رہی ہے جن کے حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا جا رہا۔شاید مسلم لیگ ن کو اس بات کا ادراک نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا اتھارٹی کے قیام کے فیصلے پر حکومتِ سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی دونوں کو بے خبر رکھا گیا، جس دن حمایت ختم کر دیں گے وفاقی حکومت بھی ختم ہو جائے گی۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button