امریکی خاتون اول کو سب سے مہنگا تحفہ کس نے دیا؟تفصیلات منظر عام پر آ گئیں
امریکی محکمہ خارجہ نے 2023 کی غیر ملکی تحائف کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ صدر جوبائیڈن،خاتون اول جِل بائیڈن اور امریکی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کو غیر ملکی رہنماوں کی جانب سے لاکھوں ڈالرز کے تحائف ملے،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی خاتون اول جِل بائیڈن کو سب سے مہنگا تحفہ 20 ہزار ڈالر کا ہیرا دیا۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی اہلکاروں نے امریکی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کو کشمیر میں تیار کردہ تحائف دئیے،امریکی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کو 1 لاکھ 32 ہزار ڈالر کے تحائف ملے،اہلکاروں کو گھڑیاں،ہیرے اور پرفیوم دئیے گئے۔
بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیکب سلیوان کو تحائف دئیے،وزیراعظم شہباز شریف نے جوبائیڈن کو 2022 میں 525 ڈالر کا قالین تحفے میں دیا۔
2023 میں اس وقت کے پاکستانی سفیر مسعود خان نے امریکی حکومت کے سنیئر ڈائریکٹر کو 600 ڈالر کا قالین دیا،امریکی قانون کے مطابق 480 ڈالر سے زائد مالیت کے تحائف کو رپورٹ کرنا ضروری ہوتا ہے۔