شوبز
Trending

نیلم منیر کے دولہے میاں کون؟سوشل میڈیا پر متضاد تفصیلات،نکاح کی تصاویر وائرل

نیلم منیر کو جیون ساتھی مل گیا،نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

خوبصورت اداکارہ نیلم منیر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں،سوشل میڈیا پر زیر گردش تصاویر میں نیلم منیر نے شادی پر سفید رنگ کا عروسی لباس پہنا جبکہ دولہے میاں نے روایتی عربی لباس زیبِ تن کیا۔

نیلم منیر نے اپنی زندگی کے اہم دن پر شوہر کے ہمراہ دبئی کے مختلف مقامات پر فوٹو شوٹ بھی کرایا،تصاویر میں خوبرو اداکارہ کو شوہر کے ہمراہ رومانوی انداز اور خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا لیکن نیلم منیر کے شوہر کا نام اور تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کے شوہر سے متعلق متضاد تفصیلات شیئر کی جا رہی ہیں،نیلم منیر کی جانب سے اب تک نکاح کی تصاویر شیئر نہیں کی گئیں۔

نیلم منیر کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ نیلم منیر نے سوشل میڈیا اکاونٹ پر اپنی رسمِ مایوں کی تصاویر پوسٹ کیں اور اپنی شادی کی تقریبات شروع کا بھی بتایا تھا۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button