پاکستانعلاقائی
Trending

پارا چنار میں امن کی کوششوں پر وار،فائرنگ سے ڈی سی کُرم اور 3 ایف سی اہلکار زخمی

کُرم : شرپسندوں کی سرکاری گاڑی پر فائرنگ،واقعہ میں ڈپٹی کمشنر کُرم اور 3 ایف اہلکار زخمی ہو گئے۔

ملک دشمن عناصر کی جانب سے پارا چنار میں قیام امن کی کاوشوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش،لوئر کرم کے علاقے بگن میں ضعلی انتظامیہ کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر کُرم جاوید اللہ محسود زخمی ہو گئے،واقعہ میں 3 ایف اہلکار بھی زخمی ہوئے،ڈپٹی کمشنر اور ایف اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

آر پی او کوہاٹ نے نجی ٹی وی چیینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ فریقین کی بجائے نامعلوم افراد کی جانب سے کی گئی،ملزمان کی تلاش جاری ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

خیبر پختو نخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کے مطابق بگن میں فائرنگ سے زخمی ڈپٹی کمشنر کُرم کی حالت خطرے سے باہر ہے،ڈی سی کُرم کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کرنے کا انتظام کیا جا رہا ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ امن معاہدے کے بعد کُرم کیلئے روانہ ہونے والا پہلا قافلہ فی الحال روک دیا گیا،فائرنگ شر پسندوں کی جانب سے کی گئی۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button