کیااقوام متحدہ سلامتی کونسل غزہ کے متعلق اپنی ذمہ داری نبھائے گی یا المیے سے منہ موڑ لےگی؟ پاکستان کاسلامتی کونسل میں شدیداحتجاج۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تاریخ کے ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑے ہیں،کیا یہ کونسل اپنی ذمہ داری نبھائے گی یا المیے سے منہ موڑ لےگی؟ فلسطینی عوام اس کونسل سے امید، انصاف اور امن کے وعدے کی توقع رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں جوکچھ کر رہاہے وہ جنگ نہیں، بےدخلی، نسلی صفایا اور تباہی کی مہم ہے، عالمی برادری یواین چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کےدفاع کے لیے متحد ہو۔ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ ہمیں ان کو مایوس نہیں کرنا چاہیے،غزہ میں خونریزی ختم ہونی چاہیے، معصوم مردوں،عورتوں اور بچوں کی مسلسل تکلیف کا خاتمہ ضروری ہے۔