پاکستان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پردو سالہ مدت کا آغاز کر دیاہے۔اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کے غیرمستقل ارکان کی ذمہ داریاں سنبھالنےکی تقریب ہوئی۔پاکستان کے مندوب عاصم افتخار نے غیر مستقل ارکان کے پرچم رکھنےکی تقریب میں شرکت کی اور پھر سلامتی کونسل میں پاکستان کا پرچم لگا دیا گیا۔دیگر غیر مستقل ارکان ڈنمارک، یونان، پاناما اور صومالیہ کے پرچم بھی لگائے گئے۔واضح رہے کہ پاکستان آٹھویں بار غیر مستقل رکن منتخب ہوا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے سلامتی کونسل کے غیرمستقل رکن کے طور پر دنیا کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں فعال اور تعمیری کردار ادا کریں گے۔