کاروبار

گزشتہ دوماہ میں کوکنگ آئل سمیت دیگراشیائے خورونوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی

ملک میں اشیائےخورو نوش کی قیمتیں نیچے آنے لگی ہیں۔ گزشتہ دو ماہ میں دالیں فی کلو 50 روپے سے 100 روپے تک سستی ہوگئیں جبکہ گھی اور کوکنگ آئل میں 30 روپے فی کلو تک کی کمی آئی۔دال چنا 375 روپے سے کم ہوکر 295 روپے فی کلو ہوگئی، کالے چنے 300 سے کم ہوکر 250 روپے جبکہ دال ماش 90 روپے کمی کے بعد 430 روپے فی کلو پر فروخت ہونے لگی۔کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں بھی 20 سے 30 روپے فی کلو تک کمی آئی ہے۔اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی کے اثرات نمایاں ہونے لگے ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button