پاکستان
ہمیں اختلافات بھلا کر آگے بڑھناہوگا۔بلاول بھٹوزرداری
بلاول بھٹو زرداری نے قوم کوسال 2025ء کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ نیا سال اتحاد، ترقی اور خوشحالی کا سال ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک سے غربت اورعدم مساوات کے خاتمے اور جہالت کے خلاف جدوجہد جاری رکھنا ہو گی، قوم کو ایک ترقی پسند اور جامع پاکستان کی جستجو میں متحد رہنے کی ضرورت ہے۔بلاول بھٹونے کہاکہ 2025 میں داخل ہوتے ہوئے ہمیں اپنی جدوجہد کا جائزہ لینا اور کامیابیوں کا جشن منانا چاہیے، یہ وقت ہے کہ ہم اپنے تعلقات کو مضبوط کریں اور اختلافات کو بھلا کر آگے بڑھیں۔