پاکستان

صدر مملکت کی نئے سال پر مبارکباد،ملک و قوم کی ترقی کیلئے دعا

اسلام آباد : صدر آصف علی زرداری نے سالِ نو کے آغاز پر قوم اور عالمی براداری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے یہ برس ترقی اور عالمی سطح پر استحکام کا سال ہو گا۔

صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ دعا ہے نیا سال پاکستانی قوم کیلئے امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی لیکر آئے،گزشتہ سال کی کامیابیوں اور ناکامیوں کا جائزہ لینے اور ماضی سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے یکجہتی،نظم و ضبط اور لگن سے کام کرنا ہو گا،نوجوانوں کو مواقع فراہم کر کے ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے پر سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کو مضبوط بنانے کیلئے غریب طبقے کی ترقی پر توجہ دینا ہو گی،نئے سال کے آغاز پر عوامی خدمت اور امن و استحکام کیلئے محنت سے کام کرنے کا عزم کریں۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button