دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ کو نئی مشکل نے گھیر لیا

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشکلات کم نہ ہو سکیں،خاتون صحافی کو ہراساں کرنے کے مقدمے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی اپیل مسترد کر دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیڈرل اپیل کورٹ نے جنسی ہراسانی کے کیس میں 50 لاکھ ڈالر جرمانہ برقرار رکھنے کا حکم دے دیا،جیوری نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں خاتون صحافی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا مجرم قرار دیا تھا۔

نیویارک کی جیوری نے گزشتہ سال مقدمے کی سماعت کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کو 1996 میں مین ہیٹن کے ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں خاتون صحافی ای جین کیرول کو جنسی ہراسانی پر مجرم قرار دیتے ہوئے 5 ملین ڈالر جرمانہ عائد کیا تھا۔

عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر خاتون صحافی کو 20 لاکھ ڈالر جبکہ ساکھ کو نقصان پہنچانے پر 30 لاکھ ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا تھا،ڈونلڈ ٹرمپ نے الزامات مسترد کرتے ہوئے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی تھی جسے فیڈرل کورٹ نے مسترد کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button