پاکستان

سال 2024 میں کیا کچھ کیا؟وزیر تعلیم پنجاب نے کارکردگی کی تفصیلات جاری کر دیں

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بتایاہے کہ سال 2024 پنجاب میں تعلیمی اصلاحات کا سال رہا۔ہمارے 10 ماہ کے اقدامات کا موازنہ گذشتہ حکومت کے 4 سالوں سے بخوبی کیا جا سکتا ہے۔ پی ٹی آئی دور میں 13 ارب میں چھپنے والی درسی کتب 6 ارب سے کم میں شائع کر کے دکھائیں۔سال 2024 میں بوٹی مافیا کا نیٹ ورک کامیابی سے توڑا۔ گوگل کے تعاون سے 3 لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی سرٹیفائیڈ کورسز کرانے کا منصوبہ شروع کیا۔آؤٹ آفسکول بچوں کیلئے ٹارگٹڈ مہم چلائی گئی۔زیور تعلیم پروگرام کے تحت طالبات کو 2.1 بلین کے وظائف دئیے گئے۔سکولوں میں ٹیک ایجوکیشن کا دائرہ مزید وسیع کیا گیا۔غذائی قلت کا شکار جنوبی پنجاب کے 4لاکھ بچوں کیلئے سکول نیوٹریشن پروگرام کا آغاز کیا۔سال 2024 میں اکسیس ٹو ہائیر ایجوکیشن پر توجہ، سکالرشپ، لیپ ٹاپ سکیم لائے۔لڑکیوں کو ٹرانسپورٹ فراہمی کیلئے بسیں دینے کی سہولت، سکوٹی سکیم شروع کی۔سال 2024ء میں اڈلٹ لٹریسی پر بھی توجہ دی گئی۔شفافیت و میرٹ کی بالادستی، رشوت، سفارش کی حوصلہ شکنی یقینی بنائی۔اساتذہ کے تبادلوں کیلئے پنجاب کی پہلی ای ٹرانسفر پالیسی متعارف کرائی گئی۔
راناسکندرحیات نے بتایاکہ فیک انرولمنٹ کے خاتمے، ڈیٹا ایکوریسی کیلئے نادرا ویری فیکیشن لازمی قرار دی۔ پہلی بار ہر انتظامی تعلیمی پوسٹوں پر امتحان اور انٹرویو کے ذریعے افسران کی پوسٹنگ کی گئی۔وی سیز، ڈائریکٹر کالجز، پرنسپلز، سی ای اوز، ڈی ای اوز کی میرٹ پر سیلیکشن ہوئی۔بدلتے رجحانات کے پیش نظر کامرس کالجز کو ای کامرس کالجز میں تبدیل کیا گیا۔سکولوں کی مانیٹرنگ، بہتری کیلئے ڈویژنل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ لو پرفارمنگ سکول آوٹ سورس، انرولمنٹ ڈھائی لاکھ سے سوا 4 لاکھ پر لائے۔ آؤٹ آف سکول بچوں کیلئے ایڈ ٹیک ماڈل پر سکول شروع کئے۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button