پاکستانکاروبار

موٹر سائیکل خریدنے والوں کیلئے خوشخبری۔ہنڈاکمپنی نے اہم اعلان کردیا

ہونڈا پاکستان کے تازہ اعلان سے موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندافرادمیں خوشی کی لہردوڑگئی ہے۔اب ہنڈانے اپنی سی ڈی 70 اور سی جی 125 موٹر سائیکلوں کا 2025ء کیلئے تازہ ترین اقساط کے منصوبے کا اعلان کردیاہے۔ جس میں تمام منصوبوں میں 25 فیصد ایڈوانس کے ساتھ 3 سال تک ادائیگی کی سہولت دی گئی ہے۔ اس وقت پاکستان میں ہونڈا موٹر سائیکل کی تازہ ترین قیمتیں یہ ہیں۔ سی ڈی 70، ایک لاکھ 57 ہزار 900، سی ڈی 70 ڈریم، ایک لاکھ 68 ہزار 900 روپے، سی جی 125، 2 لاکھ 34 ہزار 900 روپے، ہونڈٓ پرائیڈ دو لاکھ 8 ہزار 900، ہونڈا سی جی 125 سیلف 2 لاکھ 82 ہزار 900، ہونڈا سی بی 125 ایف تین لاکھ 90 ہزار 900، ہونڈا سی بی 150 ایف چار لاکھ 93 ہزار 900 روپے کی ہے۔ سی ڈی 70 ماڈل کے تمام ویرینٹ کیلئے 39,475 روپے (25%) کی ابتدائی ادائیگی کے علاوہ 1,800 روپے کی پروسیسنگ فیس، کل 41,275 روپے لازمی دینا ہونگے۔ ماہانہ اقساط مدت کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہیں۔ بارہ ماہ کے پلان میں ماہانہ 9,869، 24 ماہ کے پلان میں ماہانہ 5,116 اور 36 ماہ کے پلان میں ماہانہ 5,357 ادا کرنے ہونگے۔ سی جی 125 کیلئے 58,725 روپے (25%) کے علاوہ 1,800 روپے پروسیسنگ فیس، کل 60,525 روپے کی ڈاؤن پیمنٹ درکار ہوگی۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button