دنیا

سابق امریکی صدر جمی کارٹر دنیا میں نہ رہے

امریکہ کے سابق صدر جمی کارٹر 100 سال کی عمر میں دنیا سے چل بسے.

جمی کارٹر 100 سال عمر پانے والے امریکہ کے پہلے صدر تھے،انتقال کے وقت سابق صدر کی عمر 100 سال 2 ماہ 28 دن تھی۔9 سال پہلے دماغ کے کینسر سے نجات پانے والے جمی کارٹر 22 ماہ سے علیل ماہ سے تھے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے جمی کارڈ کی آخری رسومات سرکاری طور پر ادا کرنے کا حکم دے دیا،صدر جوبائیڈن نے 9 جنوری کو یوم سوگ منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج امریکہ اور دنیا غیر معمولی لیڈر،سیاستدان اور انسان دوست سے محروم ہو گئی۔

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی صدر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام امریکی جمی کارٹر کے احسان مند ہیں،برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر اور فرانس کے صدر نے بھی افسوس کا اظہار کیا۔

صدر پاکستان آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ جمی کارٹر کی عالمی امن کے فروغ اور انسانی حقوق کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔

یاد رہے کہ ڈیمو کریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے جمی کارٹر 1977 سے 1981 تک امریکہ کے صدر رہے،سابق صدر کو امن کا نوبیل انعام بھی دیا گیا۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button