پاکستان

صدر مملکت کے دستخط،دینی مدارس رجسٹریشن کا بل قانون بن گیا

اسلام آباد : مولانا فضل الرحمٰن کا مطالبہ منظور کر لیا گیا،دینی مدارس کو وزارت تعلیم کے بجائے وزارت صنعت و پیداوار میں بھی رجسٹریشن کا اختیار مل گیا۔

صدر آصف زرداری نے سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 2024 پر دستخط کر دئیے،قومی اسمبلی نے سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا،صدر مملکت کے دستخط کے بعد دینی مدارس رجسٹریشن کا بل قانون بن گیا ہے۔

سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل کے نکات بھی سامنے آ گئے،بل کے متن کے مطابق جو مدارس بل کے نفاذ سے پہلے قائم ہوئے ان کیلئے 6 ماہ میں رجسٹریشن کروانا لازمی ہے،جو دینی مدارس بل کے بعد قائم ہوئے وہ 1 سال میں رجسٹریشن کروائیں۔

بل کے متن میں کہا گیا کہ جن مدارس کے ایک سے زیادہ کیمپس ہیں انہیں صرف ایک رجسٹریشن کرانے کی ضرورت ہے،ہر مدرسہ اپنی سرگرمیوں کی سالانہ رپورٹ رجسٹرار کو جمع کروائے گا،مدارس کو اپنے حسابات کا آڈٹ کروا کر بھی رپورٹ جمع کروانا ہو گی،کوئی مدرسہ شدت پسندی اور مذہبی منافرت پر مبنی مواد شائع کرے گا اور نہ ہی پڑھائے گا۔

دوسری جانب ایکٹ پر دستخط کے ساتھ ہی سوسائٹیز ایکٹ میں ترمیم کا آرڈیننس بھی جاری کر دیا گیا جس کا اطلاق وفاقی دارالحکومت تک محدود ہو گا،اسلام آباد کے مدارس وزراتِ تعلیم سے بھی رجسٹر ہو سکیں گے۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button