پاکستان

سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی،پاکستان میں در اندازی کی کوشش ناکام

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کُرم اور شمالی وزیرستان سے پاکستان میں فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔

میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ 27 اور 28 دسمبر کی رات فتنہ الخوارج کے 20 سے 25 خوارجیوں نے افغان طالبان کی سرحدی چوکیوں کا استعمال کیا،28 دسمبر کو خوارجیوں نے دوبارہ افغان طالبان کی پوسٹوں کو استعمال کیا اور در اندازی کی کوشش کی۔

28 دسمبر کو خوارجیوں نے افغان طالبان کی مدد سے پاکستانی چوکیوں پر بھاری ہتھیاوں سے بلا اشتعال فائرنگ کی لیکن پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔

ذرائع کے مطابق افغان سائیڈ پر بھاری نقصانات کی اطلاعات ہیں تاہم پاکستان کی سکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پاکستانی سکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی کی وجہ سے افغان طالبان 6 چوکیاں چھوڑ کر بھاگ گئے۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button