ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور میں بریک اپ کی تصدیق ہوگئی
ہالی وڈکی معروف اداکارہ،ڈانسراورماڈل ملائکہ اروڑہ اور ارجن کپور 2018 سے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار تھے۔ ملائکہ نے اپنے سابق شوہر ارباز خان سے طلاق کے بعد ارجن کپور کے ساتھ اپنی زندگی کا آغاز کیا تھا تاہم اب دونوں میں علیحدگی ہوچکی ہے۔ملائکہ نے اپنےوالد کی خودکشی جیسے بڑے حادثے کے بعداپنے اس معاملے پر خاموشی اختیار کی تھی، تاہم حالیہ انٹرویو میں انہوں نے ارجن سے تعلقات ختم ہونے پر اپنا پہلا بیان دے دیا ہے۔ملائکہ اروڑا کا کہنا تھا کہ وہ ایک نجی شخصیت ہیں اور اپنی زندگی کے کچھ پہلو سب کے سامنے بیان کرنا نہیں چاہتیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی پر بات کرنے کے لیے کبھی بھی سوشل میڈیا کا سہارا نہیں لیں گی، اور ارجن کپور نے جو کچھ بھی کہا، وہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔واضح رہے کہ بھارتی ملائکہ اور ارجن کے درمیان علیحدگی کی افواہیں کافی عرصے سے گردش کر رہی تھیں۔اداکارہ نے کہا کہ وہ پرانی باتوں کو بھول کر نئے سال میں اپنی زندگی کی ایک نئی شروعات کرنا چاہتی ہیں۔یادرہے کہ ارجن کپور نے اس سال دیوالی پارٹی کے دوران ملائکہ کے بارے میں کہاتھاکہ "وہ اب ’سنگل‘ ہیں”۔ ارجن کے اس بیان کی ویڈیو خوب وائرل ہوئی تاہم ملائکہ نے خاموشی اختیار کیے رکھی۔تاہم اب ملائکہ نے بھی خاموشی توڑدی ہے