ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم کی حکمرانی برقرار،صائم ایوب کو بھی کارکردگی کا صلہ مل گیا
آئی سی سی نے ٹیسٹ،ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔
آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کے کھلاڑی جوروٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے،انگلینڈ کے ہی بیٹر ہیری بروک دوسرے نمبر پر ہیں۔پاکستان کی جانب سے کوئی بھی کھلاڑی ٹاپ 10 کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ نہیں بنا سکا۔
بابراعظم دو درجے ترقی کے بعد 15 ویں نمبر پر آ گئے،سلمان علی آغا 18 ویں اور محمد رضوان 19 ویں نمبر پر ہیں۔
ٹیسٹ بولر میں بھارت کے کھلاڑی جسپریت بمرا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے،پاکستان کے کھلاڑی نعمان علی 10 ویں سے 9 ویں نمبر پر آ گئے۔
آئی سی سی کی ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں پاکستان کے کھلاڑی بابراعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے۔بھارتی کپتان روہت شرما دوسرے،شبمن گل تیسرے اور ویرات کوہلی چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
پاکستان کے کپتان محمد رضوان تین درجے بہتری کے بعد 21 نمبر پر آ گئے ہیں،جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز میں دو سنچریاں داغنے کے بعد صائم ایوب بڑی چھلانگ لگاتے ہوئے 24 ویں نمبر پر آ گئے،ون ڈے میں بالرز کی رینکنگ میں افغانستان کے کھلاڑی راشد خان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں آسٹریلوی کھلاڑی ٹریوس ہیڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے،فل سالٹ دوسرے،تلک ورما تیسرے اور سوریا کمار یادیو چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ بابراعظم چھٹے اور محمد رضوان 8 ویں نمبر پر آ گئے۔