پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے عناصر کو اسرائیل کی حمایت حاصل ہے،خواجہ آصف کا الزام

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے ٹرمپ انتظامیہ کے نامزد ایلچی رچرڈ گرینل کے انٹر ویو پر شدید ردِعمل دیا ہے۔

خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس کا محاذ سنبھالتے ہوئے نامزد امریکی ایلچی رچرڈ گرینل کو کرارا جواب دیا۔

انہوں نے ایکس پر لکھا کہ آپریشن گولڈ سمتھ کے ریکروٹ جہاں بھی موجود ہیں وہ عمران خان کی نجات کیلئے پاکستان کے مفادات کے خلاف بھر پور مہم چلا رہے ہیں۔

وزیر دفاع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے عناصر کو اسرائیل کی بھر پور حمایت حاصل ہے اور وہ میڈیا میں تواتر کے ساتھ گفتگو کر رہے ہیں جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ عمران خان اسرائیلی اثاثہ ہے جس کے ذریعے وہ واحد مسلمان ایٹمی قوت کو سر نِگوں کرنا چاہتے ہیں۔

خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کیلئے مغربی دنیا میں جو چند آوازیں اٹھ رہی ہیں ان پر واضح ہونا چا ہیے کہ ہمپاکستانی قوم اپنے مفادات کا تحفظ کرنا جانتے ہیں اور ہماری ترجیح صرف اور صرف پاکستان ہے۔

یاد رہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد ایلچی رچرڈ گرینل نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button