دنیا
بشار الاسد کو اپنا آبائی وطن چھوڑنا راس نہ آیا
شام کے سابق صدر بشار الاسد کو اقتدار چھوڑنے کے بعد ایک اور مشکل نے گھیر لیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بشار الاسد کی اہلیہ اسماء الاسد نے مبینہ طور پر علیحدگی کی درخواست روسی عدالت میں دائر کر دی،اسماء الاسد نے برطانیہ واپسی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
اسماء الاسد روس کے دارالحکومت ماسکو میں اپنی زندگی سے مطمئن نہیں ہیں،بشار الاسد کی اہلیہ نے مبینہ طور پر روسی عدالت میں ملک چھوڑنے کیلئے اجازت کی درخواست دائر کی،روسی حکام اسماء الاسد کی درخواست کا فی الحال جائزہ لے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل ہی شام میں سابق صدر بشار الاسد کے 24 اقتدار کا خاتمہ ہوا تھا،باغی گروپ نے بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹا،دمشق میں باغیوں کے داخل ہونے سے پہلے ہی بشار الاسد ملک چھوڑ کر روس فرار ہو گئے تھے۔