پاکستان

کسانوں کے حقوق کی تحریک کا دائرہ کارملک بھرمیں وسیع کریں گے۔حافظ نعیم الرحمن

کسانوں کے حقوق کی تحریک کا دائرہ کارملک بھرمیں وسیع کریں گے۔حافظ نعیم الرحمن

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے کہ جماعت اسلامی 25 دسمبر کو منڈی بہاوالدین سے کسان مارچ کا آغاز کرے گی۔انہوں نے کہاکہ زراعت اور چھوٹے کسانوں کے مسائل کاحل جماعت اسلامی کے علاوہ کسی سیاسی پارٹی کا ایجنڈا نہیں۔کسانوں کے حقوق کی تحریک کا دائرہ کار پورے ملک میں وسیع کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نائب امیر میاں محمد اسلم، امیر اسلام آباد نصراللہ رندھاوا، مرکزی میڈیا کوآرڈنیٹر شاہد شمسی اور ڈپٹی میڈیا کوآرڈنیٹر راشد اولکھ بھی اس موقع پر موجود تھے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکومتی دعوؤں کے برعکس ملک کی معیشت خراب ہے اور یہ خرابی چند لوگوں کی وجہ سے ہے۔عرصہ دراز سے نظام کو کنٹرول میں رکھنے والی اشرافیہ ملک کے تمام مسائل کی ذمہ دار ہے

متعلقہ خبریں۔

Back to top button