پاکستان

پاکستان کا جوہری پروگرام دفاع کیلئے ہے،سمجھوتہ نہیں ہو گا،وزیراعظم شہباز شریف کا دو ٹوک موقف

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے امریکہ کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میزائل پروگرام پر پابندیاں بلاجواز ہیں۔

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی پروگرام پاکستان کے 24 کروڑ عوام کا ہے جو ہم سب کو عزیز ہے،تحریک انصاف سے مذاکرات کا اگلا دور 2 جنوری کو ہو گا،تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے،قومی مفاد کا تقاضا ہے ذاتی مفاد کو قربان کر دیں۔

شہباز شریف نے واضح کیا کہ قومی مفاد سامنے رکھ کر بات چیت ہو گی تو یکجہتی کو فروغ ملے گا،مذاکرات کا مقصد یہی ہے کہ ذاتی مفادات کو قومی مفادات کے تابع کریں،قومی مفاد کو سامنے رکھیں گے تو ترقی کا پہیہ تیزی سے گھومے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کسی کی نیت پر شک نہیں ہے امید ہے دونوں فریقین ملکی مفاد میں بہترین فیصلے کریں گے،پاکستان کے مفاد میں فیصلے کریں گے تو مزید معاشی استحکام آئے گا

شہباز شریف نے کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اس وقت 2018 کے بعد سب سے کم سطح پر ہے،برآمدات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جبکہ بنگلہ دیش کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک ترقی کیلئے ہماری کاوشوں کے ثمرات عوام کو نہیں مل سکیں گے،دہشت گردی کا سر کچلنے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button