کھیل
Trending

جنوبی افریقہ کو وائٹ واش کرنے پر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا ردِعمل

جوہانسبرگ : پاکستان کرکٹ ٹیم کی زبردستی کامیابی پر کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ قوم ہم سے اس طرح کی کامیابیوں کی توقع کرتی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے صائم ایوب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ملک سے باہر کھیلنا اور جیتنا آسان نہیں ہوتا،جنوبی افریقہ اپنی کنڈیشن میں خطرناک ٹیم ہے،

یاد رہے کہ پاکستان جنوبی افریقہ کو اس کے ہوم گراونڈ پر ایک روزہ سیریز میں وائٹ واش کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے،گرین شرٹس نے 3 میچز کی سیریز 0۔3 سے اپنے نام کر لی،پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں 36 رنز سے کامیابی سمیٹی۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم 308 رنز کے تعاقب میں 271 رنز پر ڈھیر ہوئی،ہنرک کلاسین کے 43 گیندوں پر بنائے گئے 81 رنز بھی رائیگاں گئے،کوربن بوش 40،ڈسن 35 جبکہ زورزی اور ینسین 26،26 رنز بنا سکے،پاکستان نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 308 رنز بنائے،بارش کی وجہ سے میچ 47 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا۔

اوپنر صائم ایوب نے سنچری داغتے ہوئے 101 رنز کی بہترین اننگز کھیلی،کپتان محمد رضوان اور بابر اعظم نے نصف سنچریاں بنائیں،سلمان علی آغا نے 48 اور طیب طاہر نے 28 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کے کاگیسورباڈا نے 3 ،مارکوینسین اور بیورن فورٹن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں،کوینا مپاخا اور کورین بوش نے 1،1 کھلاڑی کو آوٹ کیا۔پاکستان کی طرف سے سفیان مقیم نے 52 رنز دیکر 4 شکار کئے،نسیم شاہ اور شاہین آفریدی نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ صائم ایوب اور محمد حسنین نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

صائم ایوب کو آل راونڈ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا،صائم ایوب سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی جیت گئے۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button