پاکستان
Trending

ملک میں پائیدار استحکام یقینی بنائیں گے،آرمی چیف جنرل عاصم منیر

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کا دورہ کیا،آرمی چیف کو سکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں پر جامع بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہداء پاکستان کا فخر ہیں،شہدا کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی۔

آرمی چیف نے کہا کہ قوم کی حمایت سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُر عزم ہیں،ملک میں پائیدار استحکام یقینی بنائیں گے جبکہ ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button