پاکستان

‏تحریک انصاف قیادت مائنس عمران خان فارمولے پر چل رہی ہے،فواد چوہدری

فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے کوئی مسئلہ ہے نہ اسٹیبلشمنٹ کے سیاسی کردار پر تنقید کرنے سے کوئی مسئلہ ہے، مسئلہ شہیدوں کا مذاق اڑانے اور پاکستان پر پابندیاں لگانے کی مہم سے ہے، یہ تمام لوگ تحریک انصاف کی اس مخصوص لابی سے تعلق رکھتے ہیں جو عمران خان کو جیل میں قیدرکھ کر سیاست اور پیسے میں کھیل رہے ہیں،تحریک انصاف کو ان کے اثر سے باہر آنا ہو گا اور عمران خان کی رہائی تب ہی ممکن ہے۔ بیرون ملک اور پاکستان سے آپریٹ ہونیوالے وہ اکاؤنٹ جو علیحدگی پسند اور پاکستان دشمن لوگ چلا رہے ہیں ان سے قطع تعلق لازم ہے،تحریک انصاف کی نومولود قیادت جو عمران خان کو جیل رکھنے کی سازش میں ملوث ہے اور مائنس عمران فارمولا چلا رہی ہے اس کی تبدیلی ناگزیر ہے، یہ جدوجہد اب اگلے مرحلے میں داخل ہو گی اور عمران خان سے اگلی ملاقات میں کمپرومائزڈ قیادت کی تبدیلی کا مطالبہ کروں گا۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button