سانحہ 9 مئی، فوجی تنصیبات پر حملے میں کون کون سے مجرم ملوث تھے؟تفصیلات منظرِ عام پر
راولپنڈی : فوجی عدالتوں کی جانب سے 9 مئی میں ملوث 25 مجرموں کو سزائیں سنائی گئیں جن میں سے جی ایچ کیو حملے میں 2 مجرم ملوث ہیں۔جی ایچ کیو حملے میں ملوث راجہ محمد احسان اور عمر فاروق کو 10 سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی، آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتوں نے پنجاب رجمنٹل سنٹر مردان حملے میں ملوث رحمت اللہ، عدنان احمد اور شاکر اللہ کو 10،10سال قید جبکہ سعید عالم کو 2 سال قید با مشقت کی سزا سنائی۔ پی اے ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث انور خان اور بابر جمال کو 10،10سال قید، بنوں کینٹ حملے میں ملوث محمد آفاق خان کو 9 سال قید جبکہ چکدرہ قلعہ حملے میں ملوث داؤد خان کو 7 سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فوجی عدالتوں نے ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث زاہد خان کو 4 سال قید اور خرم شہزاد کو 3 سال قید جبکہ آئی ایس آئی آفس فیصل آباد پر حملے کرنے والے مجرم لئیق احمد کو 2 سال قید با مشقت کی سزا سنائی ہے۔