پاکستان
9 مئی واقعات،مجرموں کی تفصیلات سامنے آ گئیں
راولپنڈی : فوجی عدالتوں کی جانب سے 9مئی میں ملوث 25 مجرموں کو سزائیں سنائی گئیں جن میں سے جناح ہاؤس حملے میں 11مجرم ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتوں نے جناح ہاؤس حملے میں ملوث جان محمد خان اور محمد عمران کو 10,10 سال قید جبکہ فہیم حیدر کو 6 سال قید با مشقت کی سزا سنائی ہے۔ اسی طرح عبدالہادی،علی شان اور داؤد خان کو 10,10 سال قید جبکہ محمد حاشر خان کو 6 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔ فوجی عدالتوں نے محمد عاشق خان کو 4 سال قید،محمد بلاول کو 2 سال جبکہ علی افتخار اور ضیا الرحمان کو 10 ،10سال قید با مشقت کی سزا سنائی۔