دنیا
امریکی حکومت نے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس سے براہ راست خفیہ رابطہ کرلیا

یرغمالیوں کی رہائی کیلئے امریکی ایلچی کے ساتھ براہ راست مذاکرات جاری ہیں۔حماس
بتایاجارہاہےکہ حماس کے امریکی ایلچی سے امریکی شہریت رکھنے والے اسرائیلی قیدیوں پربات ہوئی ہے حماس اور مختلف امریکی مواصلاتی چینلز کے درمیان بھی متعدد بار بات چیت ہوئی ہے۔حماس کے ایک اعلی عہدے دارنے اپنی شناخت ظاہرنہ کرتے ہوئے میڈیاکو بتایاہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کیلئے ایک امریکی ایلچی کے ساتھ براہ راست مذاکرات جاری ہیں۔ایک دوسرے سینیئر حماس عہدیدار نے کہا کہ حالیہ دنوں میں دوحہ میں حماس اور امریکی حکام کے درمیان دو براہ راست ملاقاتیں بھی ہو چکی ہیں۔اس سے قبل امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے بھی انکشاف کیا تھا کہ غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کے لیے امریکی حکومت نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس سے براہ راست خفیہ رابطہ کیا ہے۔