
پاکستان کرکٹ ٹیم آخری گروپ میچ بنگلہ دیش کے خلاف 27 فروری کوراولپنڈی میں کھیلے گی۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کو ایونٹ میں اپنے دونوں میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا، قومی ٹیم کو پہلے میچ میں نیشنل اسٹیڈیم کی سرزمین پر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 60 رنز اور پھر دبئی کے میدان میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔یہ بات بھی قابل ذکر ہےکہ روایتی حریف بھارت سے شکست کے بعد پاکستان ٹیم کا سیمی فائنل تک کی رسائی کا سفر دوسری ٹیموں کے اوپر ہوگیا تھا کہ نیوزی لینڈ اپنے بقیہ دونوں میچز بھاری مارجن سے ہارے اور پاکستان اپنا آخری گروپ میچ جو اسے بنگلہ دیش کے خلاف کھیلنا ہے وہ بھاری مارجن سے جیتے۔مگر گزشتہ رات پنڈی میں کھیلے گئے نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ میں نیوزی لینڈ نے 23 گیندوں قبل ہی 5 وکٹوں سے میچ اپنے نام کرتے ہوئے سیمی فائنل مرحلے کی بکنگ کرالی ہے۔