پاکستان

سی گارڈ مشقوں کامقصد پاکستان کی اپنی سرحدوں کے اندر سکیورٹی یقینی بناناہے۔ پاکستان نیوی

کمانڈر کوسٹ رئیرایڈمرل فیصل امین نے بتایا کہ چیف آف نیول اسٹاف کی ہدایات پر2024 میں پہلی بار سی گارڈ مشقیں کرائی گئی تھیں، اس کے بعد جو سفارشات مرتب کی گئی،ان کا جائزہ لیا گیا اورجو سبق سیکھا گیا اسے حالیہ مشقوں میں شامل کیاگیاہے، جو پہلی مشقوں میں کمی رہ گئی تھی، اسے بھی بہتر بنالیا گیا ہے۔ان کاکہناتھاکہ اس ماہ فروری 2025ء میں ہونے والی امن مشقیں پاکستان کی میری ٹائم سفارتکاری کا مظہرثابت ہوئی ہیں۔ سی گارڈ مشقوں کے آغاز پر رئیرایڈمرل فیصل امین نے کہا کہ امن مشقیں ملٹی لیٹرل ایکسرسائز تھیں جس میں 60 ممالک کی غیرملکی بحریہ شریک ہوئیں، ان کا بنیادی فوکس ہی میری ٹائم ڈپلومیسی تھا۔انھوں نے کہا کہ ان میں مختلف آرا اور مختلف اسٹریٹیجک سوچ کے حامل ممالک کی شرکت پاکستان بحریہ کی ساکھ کی علامت ہےجبکہ حالیہ سی گارڈ مشقیں پاکستان کی اپنی سرحدوں کے اندر سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے ہیں۔کمانڈر کوسٹ نے کہا کہ سی گارڈ مشقوں کا مقصد کسی بھی خطرے کیخلاف میری ٹائم سکیورٹی کو فعال بنانا اور ریسپانس ٹائم کم کرنا ہے کیونکہ یہی میری ٹائم سکیورٹی مجموعی قومی سکیورٹی سے بھی جڑی ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button