پاکستان

قانون ناموس رسالت اور مقدس ہستیوں کادل سے احترام کرتاہوں۔295سی قانون کے متعلق غلط کلمات کہنے پر معافی چاہتا ہوں۔ٹک ٹاکررجب بٹ کاویڈیوبیان جاری

مشہور ٹک ٹاکر رجب بٹ نے حال ہی میں 295پرفیوم کی مشہوری کے لیے ایک ویڈیو جاری کی تھی جس پر مختلف حلقوں کی طرف سے سخت ردعمل آیاتھا۔تاہم اب رجب بٹ نے اپنی ایک وضاحتی ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے قانون ناموس رسالت دفعہ 295C کا مذاق اڑانے پرتمام مسلمانوں سے معذرت کرلی ہے۔انہوں نے ویڈیوبیان میں معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں قانون ناموس رسالت اور مقدس ہستیوں کادل سے احترام کرتاہوں۔295سی قانون کے متعلق غلط کلمات کہنے پر معافی چاہتاہوں۔میں ختم نبوت،حضرات صحابہ کرام اوراہل بیت پرکامل یقین رکھتاہوں۔295 نمبر پرفیوم لانچ کرتے وقت جو الفاظ غلطی سے ادا کیے ان پر معافی چاہتا ہوں اورلانچ شدہ پرفیوم کو بند کرتاہوں۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button