قومی اسمبلی میں منعقدہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم۔اعلامیہ جاری۔دہشت گردوں کیخلاف تمام وسائل بروئے کار لانے کا فیصلہ۔وزیراعظم،آرمی چیف سمیت تمام قیادت کی شرکت

سپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں قومی اسمبلی میں ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیاہے اوراعلامیہ جاری کردیاگیاہے۔اجلاس نےدہشت گردی کی کا رروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔سیاسی اور عسکری قیادت نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر آپشن استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔ افغانستان میں موجود دہشت گرد گروپوں کے لیے ہر قسم کی ہمدردی کی بھرپور مذمت کی گئی،قومی اور عسکری قیادت نے دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے ہر قسم کے وسائل پرو ہے کار لانے کا فیصلہ کیاگیا۔اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی عاصم ملک سمیت اہم سیاسی و عسکری قیادت شریک ہوئے۔ تحریک انصاف کے اراکین اجلاس میں شریک نہیں ہوئے مگر وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے اجلاس میں اپنے صوبے کی نمائندگی کی جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔چاروں صوبوں کے گورنرز، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور وزیراعظم آزاد کشمیر سمیت چاروں صوبوں کے آئی جی پولیس نے بھی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔