
اداروں کے تمام معاملات کو دیکھ کرہی رائٹ سائزنگ کی جائے گی۔وزیرخزانہ
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ وزیراعظم اور ان کی ٹیم معاشی استحکام کیلئے پُرعزم ہے۔ رائٹ سائزنگ کے لیے مکمل پلان تیار کیا ہے، اداروں کے تمام معاملات کو دیکھ کرہی رائٹ سائزنگ کی جائے گی، نجکاری کے عمل کو مزید شفاف کر رہے ہیں۔وہ ریٹیلرز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے، پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کو فائدہ ہو رہا ہے جبکہ حکومت معیشت کے تمام شعبوں میں بنیادی اصلاحات کر رہی ہے، اصلاحات سے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ہمیں اپنے معاشی اہداف کا مکمل ادراک ہے، حکومتی اخراجات میں کمی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔