پاکستاندنیا

پاک افغان حکام کی کامیاب بات چیت کے بعدطورخم بارڈر25روزکے بعدکھل گیا

پاک افغان حکام کی کامیاب بات چیت کے بعدطورخم بارڈر25روزکے بعدکھل گیاہے۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق طورخم سرحد کے قریب افغان کسٹم ہاؤس میں دونوں ممالک کے سیکورٹی حکام کی فلیگ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں دو روز قبل پاک افغان مشترکہ جرگہ کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فلیگ میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ افغان مریضوں کو آج سے ہنگامی بنیادوں پر پاکستان, آمدورفت کی اجازت ہوگی۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلیگ میٹنگ فیصلے کے مطابق طورخم تجارتی گزرگاہ آج تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دی گئی اور متعدد پاکستانی کارگو گاڑیاں طورخم کراسنگ پوائنٹ پار کرکے افغانستان میں داخل ہوئیں جبکہ افغان مال بردار گاڑیاں پاکستان میں داخل ہوئیں۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button