پاکستان
وویمن یونیورسٹیوں میں مرد ملازمین کم سے کم کرنے کے لیے میکنیزم بنایا جائے۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہاہے کہ وویمن یونیورسٹیوں میں مرد ملازمین کم سے کم کرنے کے لیے میکنیزم بنایا جائے۔ گورنر ہاوس لاہور میں وائس چانسلرز میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل ملک کا مستقبل ہیں۔تعلیمی معیار اور ماحول پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔اس موقع پرگورنرکوورکنگ گروپس پر مشتمل وائس چانسلرز نے فنانشل منیجمنٹ ،گورننس، انسداد ہراسمنٹ، تحقیق، ڈرگ کنٹرول اورسیکیورٹی پر تفصیلی بریفنگ دی۔سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ جامعات کی بہتری کے لیے وائس چانسلرز کی سفارشات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے گورنر آفس مکمل سپورٹ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ وویمن یونیورسٹیوں میں مرد ملازمین کم سے کم کرنے کے لیے میکنیزم بنایا جائے ۔