پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا تھانہ نیو ٹاؤن اور ہولی فیملی ہسپتال کا اچانک دورہ

پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے تھانہ نیو ٹاؤن اور ہولی فیملی ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔سینئروزیرنےوزیر اعلی پنجاب کے حکم پر تھانہ نیو ٹاؤن کو سمارٹ پولیس سٹیشن بنانے کی ہدایت کی اورکہاکہ تھانے میں مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کی تنصیب، ٹوکن سسٹم کے آغاز اور عوام راہنمائی کے لیے نشانات آویزاں کیے جائیں۔خواتین کے لئے انتظامات کو بہتر بنایاجائے۔تھانے میں ہوا اور روشنی کی فراہمی کےلئے اقدامات کیے جائیں،عمارت کی مرمت، رنگ روغن اور داخلی علاقے کی صفائی کی جائے۔سینئروزیرنے کہاکہ وزیراعلی پنجاب نے ہولی فیملی ہسپتال کی ایمرجنسی میں بستروں کی تعداد مزید بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ چار میں سے دو بند پڑے آپریشن تھیٹرز بھی فعال کیے جائیں، سرجریز میں تاخیر نہیں ہونی چاہئیے۔سینئیر صوبائی وزیر کا ہولی فیملی ہسپتال میں صفائی، ادویات کی فراہمی دوائیاں، علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لیا۔