پاکستان
جمہوریت کے دعویداروں کا دوغلا پن پیکا ایکٹ کی صورت میں سامنے آ گیا ہے،عمر ایوب

لاہور: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ مسلط شدہ حکومت کے پاس کچھ نہیں ہے،ان سے مذاکرات کیا کریں۔
عمر ایوب نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات بھی نہیں کرا سکی۔
انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے متنازع پیکا ایکٹ اور ڈیجیٹل نیشنل بل پر ڈھٹائی کے ساتھ ووٹ دیا،جمہوریت کے دعویدار بلاول بھٹو کا دوغلا پن پیکا ایکٹ کی صورت میں سامنے آ گیا ہے۔
عمر ایوب نے سوال اٹھایا کہ جہاں قانون نہ ہو وہاں کون سرمایہ کاری کرے گا؟ایک شخص کو بڑا سرمایہ کار بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔