پاکستان

گوادر ائیر پورٹ سے ملکی معیشت کو فائدہ ہو گا،وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چین نے گوادر میں بطورِ تحفہ ائیر پورٹ تعمیر کرایا،چین کے 230 ملین ڈالر کی لاگت سے منصوبہ مکمل ہوا۔

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ گوادر ائیر پورٹ کا شمار ملک کے بڑے ہوائی اڈوں میں ہوتا ہے،نیو گوادر ائیر پورٹ فعال ہونے سے ملکی معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔

انکا کہنا تھا کہ گوادر پورٹ ملکی ترقی اور خوشحالی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،جو ملکی دشمنی پر اتر آئے ہیں انہوں نے قتل و غارت کا بازار گرم کر رکھا ہے،یہ بات سمجھنی چاہیے کہ قتل و غارت کر کے بلوچستان نہیں بلکہ پاکستان کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ دعا ہے غزہ میں مستقبل جنگ بندی ہو،50 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے اور شہروں کے شہر ملیامیٹ ہو گئے،غزہ میں جنگ بندی کیلئے بھر پور آواز اٹھائی اور امدادی سامان بھی بھجوایا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ غزہ کی دوبارہ تعمیرِ نو کا مرحلہ آنے والا ہے،پاکستان بھی اس میں بڑھ چڑھ کر تعاون کرے گا۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ ورلڈ بینک نے طویل المدتی شراکت داری کے فریم ورک کا فیصلہ کیا ہے،آئندہ 10 سال میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button