پاکستان
رمضان پیکج سے 40 لاکھ خاندان اور 2 کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ رمضان پیکج سے 40 لاکھ خاندان اور 2 کروڑ افراد مستفید ہوں گے ، 40 لاکھ مستحق خاندانوں کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5 ہزار روپے دیے جائیں گے۔وہ رمضان ریلیف پیکج کے اجرا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا گزشتہ رمضان کے مقابلے میں اس بار مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی ہے اور گزشتہ سال کے 7 ارب کے رمضان پیکج کے مقابلے میں اس بار 3 گنابڑھایا ، اس بار رمضان پیکج کو انتہائی آسان بنایا، اب لمبی قطاروں میں نہیں کھڑا ہونا پڑےگا۔