وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے انٹیلی جینس بیورو،ایف آئی اے افسروں اور اہلکاروں کے لیے دس دس لاکھ روپے انعام

وزیرِاعظم پاکستان میاں محمد شہباز
شریف نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ججہ گروہ کے سرغنہ عثمان ججہ کی گرفتاری پر ایف آئی اے اور انٹیلیجنس بیورو کے افسران و اہلکاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی اور پزیرائی کی۔وزیر اعظم نے ایک اجلاس کے دوران انسانی اسمگلر عثمان ججہ کو گرفتار کرنے والے انٹیلیجینس بیورو اور ایف آئی اے کے ہر افسر و اہلکار کو 10، 10 لاکھ روپے انعام دیا۔ایف آئی اے اورآئی بی افسران سے ملاقات کےدوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ججا گینگ کو گرفتار کرنا لائق تحسین ہے، کالے دھندے میں ملوث افراد نے پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، انسانی سمگلنگ کے مکروہ فعل میں ملوث افراد قیمتی جانوں کے ضیاع اور پاکستان کی دنیا بھر میں بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔واضح رہے کہ عثمان ججا 2024 میں یونان کشی حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی اموات کے ذمہ داران کے مرکزی کرداروں میں سے ایک ہے، ایف آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو کی جانب سے انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے جاری کارروائیوں کے بارے میں بھی وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا گیا۔