وزیرِ اعظم وعدے کے مطابق 180 الیکٹرک بسیں فراہم کریں۔ شرجیل میمن

ہماری حکومت کا فوکس عوام کو ریلیف دینا ہے۔سندھ حکومت کے ہر محکمے میں اچھے کام ہوئے ہیں۔سینئروزیرسندھ
سندھ حکومت کےسینئر وزیر شرجیل میمن نے کہاہے کہ ہماری حکومت کا فوکس عوام کو ریلیف دینا ہے۔سندھ حکومت کے ہر محکمے میں اچھے کام ہوئے ہیں، ٹرانسپورٹ کا محکمہ خواتین کے لیے فری پنک سکوٹر دینے جا رہا ہے۔جن خواتین کے پاس دو وہیلر لائسنس ہو گا انہیں سکوٹر دی جائے گی، ہر ماہ قرعہ اندازی کے ذریعے خواتین کو الیکٹرک بائیک دیں گے، سٹوڈنٹ، ملازمت پیشہ خواتین الیکٹرک بائیک کی اہل ہوں گی۔جن خواتین کو بائیک چلانی نہیں آتی انہیں لیڈی انسٹرکٹر کے ذریعے تربیت دلوائی جائے گی، جن خواتین کو الیکٹرک بائیک ملے گی اسے سات سال تک فروخت نہیں کیا جا سکے گا۔ سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ وفاقی حکومت نے بسوں کی خریداری کے لیے فنڈز نہیں دیئے، وزیرِ اعظم وعدے کے مطابق 180 الیکٹرک بسیں فراہم کریں۔ان کاکہناتھاکہ پریمیئم نمبر پلیٹس سے حاصل رقم سندھ پیپلز ہاؤسنگ سیل کو منتقل کی جائے گی، سندھ کابینہ نے مزید الیکٹریکل بسوں کی پروکیورمنٹ کی منظوری دے دی ہے، ڈبل ڈیکر بسز کی بھی منظوری لی ہے۔سندھ کابینہ نے اینٹی نارکوٹکس کو آٹو میٹڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈبل کیبن گاڑیوں کی کمرشل رجسٹریشن کرا کر ذاتی استعمال کیا جاتا تھا۔