پاکستان

وزیراعلیٰ مریم نواز کا سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا حکم

لاہور : وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں پنجاب بھر میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور شعبہ صحت میں جاری منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ روڈ بحالی پروگرام کے تحت تعمیر و بحالی کا 25 فیصد اور پنجاب بھر کے مراکز صحت میں 75فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔

وزیراعلی پنجاب نے صوبے میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے اور مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کی بروقت تکمیل کی ہدایت کی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں رابطہ سڑکوں کی بحالی اور تعمیر و مرمت سے لاکھوں شہری مستفید ہوں گے،کھیت سے منڈی تک سڑکوں کی تعمیر سے معاشی سرگرمیاں میں اضافہ ہو گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نئے ہیلتھ کلینک بننے سے دور دراز علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو صحت کی بہترین سہولتیں میسر ہوں گی،پہلی مرتبہ دیہات کے لوگ کو شہروں کے اعلیٰ نجی کلینکس کا ماحول ملے گا۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button