پاکستان
ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کو ایک ہزار سکوٹیز فراہم کریں گے۔شرجیل میمن

سندھ کے سینئرصوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہاہے کہ جلد ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کو ایک ہزار سکوٹیز فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خاص طور پر سندھ سرمایہ کاری کے لحاظ سے اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے جس میں بندرگاہیں، سڑکوں کا نیٹ ورک اور بڑی تعداد میں افرادی قوت موجود ہے۔شرجیل خان نے کہا کہ مستقبل الیکٹرک گاڑیوں کا ہے اور سندھ اس تبدیلی میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔انہوں نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو صوبے میں ای وی مینوفیکچرنگ پلانٹس لگانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے معیشت کو فروغ ملے گا۔وہ چینی تاجروں کے ایک وفدسے گفتگوکررہے تھے۔