ہماری حکومت کا ایک سال مکمل ہو چکا،سندھ حکومت ذوالفقار علی بھٹو شہید کے ویژن پر کام کر رہی ہے۔مرادعلی شاہ

گزشتہ ایک سال میں سندھ حکومت نے بہت سے عوامی منصوبے شروع کیے۔وزیراعلی سندھ
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا خطاب۔سندھ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی سے آگاہ کیا
وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ آج ہماری حکومت کو ایک سال مکمل ہو چکا ہے۔سندھ حکومت ذلفقار علی بھٹو شہید کے ویژن پر کام کر رہی ہے۔ہم نے پیپلز انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام شروع کیا ہے۔ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے عوام کی سہولت کے لیے ایڈوانس موبائل ایپ بنائی ہے۔سندھ پیپلز ہاوسنگ فار فلڈ افیکٹیز منصوبے میں بھی آئی ٹی کا استعمال کیا ہے، ایس پی ایچ ایف کے پورٹل پر جا کر شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے کسی بھی بینیفشری کا اسٹیٹس دیکھا جاسکتا ہے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاکہ پیپلزبس سروس کا دائرہ کار کراچی، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ کے بعد میرپورخاص اور شہید بے نظیر آباد تک بڑھایا۔ ہر شہر والے چاہتے ہیں کہ یہ سروس ان کے شہر میں بھی چلائی جائے۔ جلد دیگر اضلاع میں بھی یہ سروس شروع کریں گے۔ان کاکہناتھاکہ سندھ میں کسانوں کی سہولت کے لیے ہاری کارڈ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ ہاریوں کو سبسڈی پر مشینری اور دیگر معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔سیلاب کے نقصانات سے بچنے کے لیے منچھر جھیل اور جوہی برانچ کی بحالی کا کام کرلیا گیا ہے۔
سندھ پولیس ڈپارٹمنٹ میں اسمارٹ سرویلنس سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔سندھ حکومت نے کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں سولر ہوم سسٹم پروجیکٹ کا آغاز کیاہے۔