پاکستاندنیا

زراعت ، صنعت ، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے۔شہبازشریف

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی کےشعبہ میں بیرونی سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی، ا س شعبہ میں 70 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگرکرنے میں معاون ثابت ہو گی، مصنوعی ذہانت اور آئی ٹی میں نوجوانوں کی تعلیم وتربیت کا بڑامنصوبہ بنایا گیا ہے، زراعت ، صنعت ، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم نے دنیا بھر سے ڈیجیٹل مندوبین کا کانفرنس میں خیرمقدم کرتےہوئے کہا کہ 11 سے زیادہ دوست ممالک کے آئی ٹی وزرا ء، ڈپٹی وزراء اور آئی ٹی ماہرین کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل دنیا آج تمام شعبوں میں غیر معمولی اثر رکھتی ہے۔ دودہائیوں کی نسبت آج کی ڈیجیٹل دنیا یکسر تبدیل ہو چکی ہے۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button