پاکستاندنیا

سندھ طاس معاہدہ عالمی بینک کی ثالثی میں کیا گیاجس میں یکطرفہ معطلی کی کوئی گنجائش نہیں۔ترجمان دفترخارجہ

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پانی کا معاملہ پاکستان کے 240 ملین عوام کی لایف لائن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے عوام کے لیے پانی کی دستیابی کی ہر قیمت پر حفاظت کرے گا۔ پاکستان امن کا داعی ہے لیکن کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے پانی کو روکنے یا موڑنے کی کوشش جنگ کے مترادف ہو گی۔ ترجمان نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو مسترد کر تے ہو کہا کہ یہ عالمی بینک کی ثالثی میں کیا گیا عالمی معاہدہ ہے جس میں یکطرفہ معطلی کی کوئی گنجائش نہیں۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان سفارتی سطح پر معاملے پر دوست ممالک سے رابطے میں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا پاکستان اور بھارت کے درمیان کسی ملک کی جانب سے تا حال ثالثی کی کوئی پیشکش نہیں۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button