وزیرِاعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کا پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کے دوران لگائے گئے مختلف اسٹالز کا دورہ

وزیرِاعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کے دوران لگائے گئے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے قدرتی وسائل کے شعبے میں پاکستان کی ترقی، سرمایہ کاری کے مواقع اور جدید تحقیق و ترقی کی کوششوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پردونوں رہنماؤں نے مقامی و بین الاقوامی سرمایہ کاروں، ماہرین ارضیات اور صنعتکاروں سے ملاقات کی اور ان کے خیالات سنے۔وزیرِاعظم اور آرمی چیف نے ملکی معدنی وسائل کو معیشت کی مضبوطی کے لیے استعمال کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔فورم میں ملک بھر سے سرکاری و نجی ادارے شریک ہوئے جنہوں نے معدنیات، تحقیق، جدید ٹیکنالوجی اور پائیدار ترقی کے منصوبے پیش کیے۔آرمی چیف نے کہا کہ معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری نہ صرف قومی معیشت کو فروغ دے گی بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔یہ فورم پاکستان کو عالمی سطح پر معدنیات کی صنعت میں ایک مستحکم اور پرکشش ملک کے طور پر اجاگر کرنے کی ایک اہم کوشش ہے۔