پاکستان
بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی جانب سے افطار ڈنراور عشائیہ

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرنےپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں افطارڈنر اور عشائیہ دیا۔افطار و عشائیے میں پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان، عہدیداران، موجودہ اور سابق اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے شرکت کی۔اس موقع پرچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا جیالوں نے فلک شگاف نعروں کے ساتھ گورنر ہاؤس میں استقبال کیا۔ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی، قمرزمان کائرہ، چوہدری منظور، منظور وٹو، ندیم افضل چن، امتیاز صفدر وڑائچ، اعتزاز احسن و دیگربھی موجودتھے۔